اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کھڑی ساڑھے تین ہزار رینٹ کاریں اتوار کو جل کے راکھ ہو گئیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو لگنے والی اس آگ نے پندرہ ہیکٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کو بجھانے میں اٹھارہ گھنٹے لگ گئے ۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔
342